دفاع پاکستان کونسل نے وزیر دفاع سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ مولانا سمیع الحق کہتے ہیں حکومت نے امریکی دبا پر نیٹو کو سپلائی بحال کردی ہے۔
دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس مولانا سمیع الحق کی زیر صدارت راولپنڈی میں ہوا جس میں کل اسلام آ باد میں دھرنے کی حکمت عملی طے کی گئی ۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نیکہا کہ دفاع پاکستان کونسل حافظ سعید احمد اور مولانا احمد لدھیانوی کی اسلام آ باد داخلے پر پابندی کی مذمت کرتی ہے۔ حکومتی فیصلے کو کل عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
مولانا سمیع الحق نے بلوچستان کے معاملے پر امریکی مداخلت کی مذمت کی۔ انہوں نے ستائیس فروری کو بلوچستان میں آ ل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا۔