بھارت کے بھنگڑا کنگ دلیر سنگھ مہندی کی دوسری شادی کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آگئی۔
دلیر سنگھ مہندی نے دوسری شادی اپنی انٹرٹینمنٹ کمپنی ڈی ایم انٹر ٹینمنٹ کی سربراہ ترن جیت کور سے کی ہے۔ ترن جیت اور دلیر مہندی کی ملاقات 1994 میں ہوئی تھی اور اس کے بعد 1995 میں ان کی پہلی البم بولو تارا،را ریلیز ہوئی تھی دلیر مہدی کے کیرئیر بنانے میں ان کی دوسری بیوی کا بڑا ہاتھ ہے۔
دلیر اور ترن جیت کور کی پہلی ملاقات بھارت کے آنجہانی گلوکار جگ جیت سنگھ کی وساطت سے ہوئی تھی۔دلیرمہندی کی پہلی شادی امر جیت کور مہندی (نکی ) سے ہوئی جو ان کی ماموں زاد ہیں۔
دلیر مہندی کی شادی کی خبر کے حوالہ سے بھارتی میڈیا میں نئی بحث بھی کی جا رہی ہے کہ کیا سکھ دھرم میں دوسری شادی کرنا جائز ہے؟ اس حوالے سے دلیر مہندی کے پرستار نٹور لال سنگھ نے کہا ہے کہ 1947 کے بعد سکھ دھرم کے حوالے سے قانون سازی کی گئی تھی مگر دوشادیوں کے مسئلہ پر اگر اجازت نہیں تو پابندی بھی نہیں ہے۔