شام(جیو ڈیسک)شام کے دارالحکومت دمشق میں وزارت دفاع کی عمارت میں ہونے والے خود کش حملے میں شامی وزیردفاع داد جہار ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خود کش حملہ آور نے اس وقت نیشنل سیکیورٹی کی بلڈنگ کو نشانہ جب وہاں کابینہ اور وزارت دفاع کے اعلی حکام کا اجلاس جاری تھا۔
حملہ آور شام کے صدر بشارالاسد کے سیکورٹی گارڈز کے دستے میں شامل تھا۔ حملے میں صدر بشارالاسد کے برادرنسبتی بھی ہلاک ہوئے جبکہ متعدد فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔