دمشق:تشدد جاری، 70 کے قریب ہلاک،درجنوں زخمی

Syria clashes

Syria clashes

شام میں تشدد جاری، بم دھماکوں اور سرکاری فوج کی کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد ستر کے قریب پہنچ گئی، جبکہ دمشق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کل ہورہی ہے۔ عالمی نشریاتی اداروں اور غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق سرکاری فوجیوں نے حمص شہر میں چھٹے روز بھی کارروائی جاری رکھی۔ جس میں متعدد باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

اس سے پہلے دوسرے بڑے شہر علی پو میں دو کار بم دھماکے ہوئے جس میں تیس کے قریب افراد ہلاک اور ڈھائی سو زخمی ہوگئے۔ حزب اختلاف کا دعوی ہے کہ صرف ایک روز کی کارروائی میں ستر کے قریب افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پیر کے روز اپنے جلاس میں شام کی تازہ صورتحال پر غور کریگی۔ اور تشدد کے خاتمے کیلئے سفارشات مرتب کریگی۔