دنیا بھر میں بے روزگاروں کی تعداد میں 40 لاکھ اضافہ

Unemployed

Unemployed

نیویارک(جیوڈیسک) ایک سال میں دنیا بھر میں بے روز گاروں کی تعداد میں چالیس لاکھ اضافہ ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یو این لیبر ایجنسی نے خبردار کیا ہیکہ چالیس لاکھ کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد اب انیس کروڑ ستر لاکھ ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بے روزگاری سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ نوجوانوں کا ہے۔ لیبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بے روزگاروں کی تعداد میں رواں سال اکیاون لاکھ جبکہ دو ہزار چودہ میں تیس لاکھ کا اضافہ متوقع ہے۔