دنیا میں سب سے زیادہ بچت کرنے والے لوگ چینی

IMF

IMF

آئی ایم ایف(جیوڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر بچتوں کا رجحان 20 فیصد جبکہ چین کے شہری اپنی آمدن کا نصف بچت کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین 50 فیصد سیونگ ریٹ کے ساتھ دنیا کی سب سے زیادہ بچت کرنے والی قوم ہے۔ رپورٹ کے حساب سے جہاں دنیا بھر کے ممالک کی بچت اوسط بمشکل 20 فیصد تک پہنچتی ہے وہیں چینی عوام کی ذاتی بچت کی اوسط دوگنی یعنی 50 فیصد سے بھی اوپر ہے۔

رپورٹ میں شامل اعداد و شمار کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مدِ نظر چین کی ایک ارب سے زائد آبادی اپنی تنخواہ کا تقریبا آدھا حصہ بینکوں اور دیگر جگہوں پر فکس کر کے محفوظ بنا دیتی ہے۔