امریکا(جیوڈیسک) امریکا ریاست آئیوا سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون ڈینا مین فریڈنی 115 سال کی عمر میں جونسٹن شہر میں انتقال کر گئیں۔
انھوں نے اپنی آخری سالگرہ موت سے دو ہفتے پہلے منائی۔ اسی سالگرہ کے موقع پر انھیں دنیا کی معمر ترین خاتون کا خطاب دیا گیا۔ مین فریڈنی اٹلی میں 1897 کو پیدا ہوئیں تھی اور 1920 میں امریکہ چلی گئیں۔ ان کی موت کی وجہ ابھی معلوم نہیں کی جا سکی۔ اب ان کے بعد دنیا کی معمر ترین خاتون 115 سالہ جیرومن کی مورا کا تعلق جاپان سے ہے۔