الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ دو دن میں سیاسی ڈرون حملہ کرنے والے ہیں ، عوام ذہنی طور پر خود کو تیار کر لیں۔ رابطہ کمیٹی پاکستان کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ عوام صرف دو دن اور انتظار کر لیں، آج سے دو دن کے اندر یا دو دن بعد وہ ایسا سیاسی ڈرون حملہ کرنے والے ہیں جس کا جواب پورے ملک میں کوئی نہیں دے سکے گا۔
قائد ایم کیو ایم نے عوام سے اپیل کی کہ صبر کریں اور ذہنی طور پر تیار رہیں۔ ایم کیو ایم حکومت کی اہم اتحادی ہے اور طاہر القادری کے لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کا اعلان کر چکی ہے۔ اس تمام صورتحال میں الطاف حسین کا یہ بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔