صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں این آر او، میمو کیس، سینٹ انتخابات اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ دوہزاربارہ انتخابات کا سال ہے۔ صدر نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ انتخابات کی تیاری کریں۔ صدرزررداری نے کہا کہ تمام ادارے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں ہم کسی سیمحاذ آرائی نہیں چاہتے۔ اجلاس مین سینیٹ انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ماروائے آئین کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد بلاول ہاوس کے ترجمان نے بتایا کہ صدر زرداری کی بدھ کو دبئی روانگی کا امکان ہے۔ صدر اپنے ایک دوست کے بیٹے کے ولیمے میں شرکت کے لیے دبئی جائیں گے۔ صدراسی دن شام کو وطن واپس آجائیں گے۔