بھارت : (جیو ڈیسک) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے دورے کیلئے تیار ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا کہناہے کہ ان کے دورہ پاکستان سے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔
من موہن سنگھ کا بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکریٹری کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کے دوران مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی جیسے اہم موضوعات پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔