دوسرا ایشیا ڈیف کرکٹ کپ گیارہ سے سترہ دسمبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت بھارت،سری لنکا، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے مینجر ظہیر الدین بابر نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شریک تمام مہمان ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی اور توقع ہے کہ دوسرے ایشیا کپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرے گی۔ ظہیر الدین بابر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے تمام اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ برداشت کر رہا ہے کسی کمپنی نے اسپانسر شپ نہیں دی ہے۔