دوسرا ٹی ٹوئنٹی (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے مارٹن گپٹل کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آٹھ وکٹوں سے ہرادیا۔ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔سیریز کا فیصلہ کن میچ بدھ کو کھیلاجائیگا۔
ایسٹ لندن میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔لائٹ فیل ہونے کے بعد میچ انیس انیس اوورز کا کردیا گیا۔ میزبان ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوپینسٹھ رنز بنائے۔
کپتان ڈوپلیسی تریسٹھ اورہنری ڈیوڈز پچپن رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے ڈگ بریسویل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنر مارٹن گپٹل دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو ایک رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
گپٹل نے انہتر گیندوں میں چھ چھکے اور نو چوکے لگائے۔ نیوزی لینڈ نے دو وکٹ کھوکر ہدف عبور کیا اور آٹھ وکٹ سے فتح پائی۔