اسلام آباد : (جیو ڈیسک)حکومت نے دہری شہریت کا مسلہ حل کرنے کے لئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دہری شہریت کے مسئلے پر پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے یکساں پالیسی تشکیل دیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات سے چند ماہ قبل اس معاملے کو اٹھانا معنی خیز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کے آئینی حل کے لیے اپوزیشن سے بھی رابطوں کا امکان ہے۔