پشاور (جیوڈیسک) پشاور خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کچھ دہشت گرد اب بھی چھپے ہوئے ہیں انہیں زندہ گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایک کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ 2 دہشت گرد سخت سیکیورٹی کے باعث فرار نہیں ہوسکے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک دہشت گرد پشتو بول رہا ہے۔ دہشت گردوں میں غیر ملکی بھی ہوسکتے ہیں۔