صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔افغان جنگ کی وجہ سے پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ اپنے جنوبی ہم منصب کی طرف سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔
انتہاپسند نظریات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک کوریا تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے کورین صدر نے کہا کہ پاکستا میں اقلیتوں اورخواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جارہا ہے۔ دہشت گردی کے باوجود پاکستانی معیشت ترقی کررہی ہے۔