دہلی فیشن شو میں پریاں اتر آئیں ، بپاشا باسو نے کیں اٹھکیلیاں

Dehli Fashion Show

Dehli Fashion Show

دہلی (جیوڈیسک)دہلی فیشن شومیں پریاں اتر آئیں ۔ سشمیتا سین بنیں دلہنیا ۔ بپاشا باسو نے کیں اٹھکیلیاں ۔ دہلی کی چمکتی شام نے اچانک ہی رنگ بدلے ۔ فیشن شو میں چھتری لئے حسینہ نے ریمپ پر قدم رکھا تو ہر طرف سے ملی داد و تحسین ۔

ہلکے ہلکے خوبصورت رنگوں سے سجے فیشن شو میں جیسے پریاں اتر آئیں ۔ ماڈلز کے ملبوسات ایسے تھے جیسے باغوں میں اترآئی ہوں پریاں ٹی پنک ، سنہرے عروسی ملبوسات میں ماڈلز نے فیشن شو کو چار چاند لگا دیئے۔ سابق مس یونیورس سشمیتا سین ۔ جب دلہن کے روپ میں مسکراتی ہوئی منظر عام پر آئیں تو ہر طرف روشنی بکھر گئی ۔

دیدہ زیب کلیکشن اور مسکراتے چہروں کے ساتھ فیشن شو جاری رہا۔ جس کا اختتام ہوا بالی ووڈ کے تیکھے نینوں والی اداکارہ بپاشا باسو نے ریمپ پر دکھائی اٹھکیلیاں ۔ دہلی کی خوبصورت شام میں حسیناؤں کے جلوں نے رونق بکھیر دی۔