نئی دہلی (جیوڈیسک) فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں بھارت نے جنوبی افریقا کو چوتھا ٹیسٹ جیتنے کے لیے 481 رنز کا ہدف دیا۔
مہمان ٹیم نے مشکل ہدف کا تعاقب کرنے کی بجائے دفاعی حکمت عملی اپنائی اور چوتھے دن کے کھیل میں بہتر اوورز کی بیٹنگ میں صرف بہتر ہی رنز بنائے۔
ہاشم آملہ نے کھاتہ کھولنے کے لئے چھیالیس گیندیں کھیلیں۔ دلکش سٹروکس کھیلنے میں ماہر جنوبی افریقی کپتان نے 207 گیندوں پر تئیس رنز بنا کر سست بیٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
چھکوں کی برسات کرنے والے ابراہم ڈویلئیرز نے بھی اکیانوے گیندوں پر صرف گیارہ رنز بنائے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت کے لیے انتیس اوورز کھیلے۔