دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں دسواں سالانہ سپورٹس گالا شروع ہو گیا
Posted on December 5, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں دسواں سالانہ سپورٹس گالا شروع ہو گیا ، ڈائریکٹر ایڈمن یونیورسٹی آف گجرات مشتاق بھٹی نے اپنے دست مبارک سے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب میں ممتازشخصیات نے شرکت کی ، سرپرست اعلیٰ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس بائو محمد شفیق ، پروفیسر خالد ، پروفیسر تسنیم اختر ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر موجود تھے ، ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے مہمانوں کا استقبال کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و منیجنگ ڈائریکٹر گوندل پری کاسٹنگ الحاج محمد افضل گوندل نے کہا کہ ملکی ترقی میں نونہالانِ وطن کا کردار ناقابل فراموش ہے آج کے بچے کل کے حکمران ہیں ، بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو بچے صحیح معنوں میں ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ دی ایجوکیٹرز کے بچوں میں ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو بہتر مستقبل دینا والدین اور استاتذہ کی ذمہ داری ہے ، بچے چوبیس گھنٹے میں سے صرف چھ گھنٹے اساتذہ کے پاس ہوتے ہیں جبکہ باقی 18گھنٹے والدین کے پاس ہوتے ہیں اور والدین کو چاہیے کہ وہ ان 18گھنٹوں میں بچے کی تربیت اس انداز میں کریں کہ وہ صحیح معنوں میں مضبوط کردار کے حامل شہری بن سکیں جو کہ وطن عزیز کی ترقی میں اپنا کردار احسن طریقے ادا کرنے کے قابل ہوں اسلحہ عوام کے ہاتھوں میں نہیں بلکہ فوج کے ہاتھوں میں اچھا لگتا ہے ، اسلحہ کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے ، اور تعلیم کے کلچر کو پروان چڑھنا چاہیے ، الحاج محمد افضل گوندل نے کہا کہ نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا چاہیے تا کہ وہ منشیات فروشی ، کرپشن کے خلاف جہاد میں اپنا کردار ادا کریں سکیں ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن یونیورسٹی آف گجرات حاجی محمد مشتاق بھٹی نے کہا کہ صحت مند نسل ہی صحت مند قوم بن سکتی ہے ، اپنی نئی نسل کی اس انداز میں تربیت کریں کہ وہ ذمہ داران بنیں ، معاشرہ سے کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ کریں ، اسلامی اصولوں کے مطابق بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں ، شہزاد شفیق نقشبندی اپنے سٹاف کے ہمراہ بچوں کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ہر میدان میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے بچے پوزیشن لیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بچوں کو مناسب تعلیم وتربیت فراہم کرنا نہ صرف والدین بلکہ اساتذہ کی بھی ذمہ داری ہے ، وہ بچوں کی سرگرمی پر نظر رکھیں اور انہیں مثبت سرگرمیاں اختیار کرنے کی تلقین کریں ، ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزادہ شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ ہم کوالٹی ایجوکیشن پر یقین رکھتے ہیں۔