دی سمرفس کا نیا ٹریلر ریلیز

The Smurfs

The Smurfs

ننھے منے کارٹونز کی دلچسپ کارستانیوں پر بنائی گئی اینی میٹڈ کامیڈی فلم “دی سمرفز” کا نیا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔

“دی سمرفز” جادوئی دنیا سے نکل کر سیر کے لیے نیویارک آنے والے کارٹونز کی کہانی ہے جو اپنی شرارتوں سے آپ کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیں گے۔ ان کارٹونز کو ایک شیطان صفت دشمن کا سامنا ہے جو انہیں اپنے قبضے میں لانا چاہتا ہے۔

ایسے میں ان کارٹونز کو جادوئی طاقتیں کام میں لا کر اپنی جان بچانا ہے یہ دلچسپ ایڈونچر فلم آئندہ برس ریلیز ہو گی۔