دی ہیگ ہالینڈ(امانت علی چوہان) وطن عزیز پاکستان میں نظام کی تبدیلی کے لیئے جو حالات بن چکے ہیں اور پاکستان کے بے شمار سیاست دان ،میڈیا اور سول سوسایٹی کے افراد سیاست نہیں۔
ریاست بچائو کے نعرے کی حمایت میں کھل کر سامنے آچکے ہیں پاکستان کے مشائخ عظام بھی تبدیلی کی اس فضا میں کسی سے بھی پیچھے نہیں ہیں ظالمانہ اور استحصالی نظام کے شکار عوام کی بہت بڑی تعداد پاکستان میں رائج استحصالی نظام کو چیلنج کرنے کرنے پر ڈاکٹر طاہر القادری کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور23 دسمبر کو مینارِ پاکستان لاہور پر ہونے والے تاریخی اجتماع کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں اور اس تاریخی اجتماع کو کامیاب کرنے کے لیئے سرگرمِ عمل ہوچکے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ نے اس تاریخی اجتماع کو مینارِپاکستان لاہور سے براہ راست ایک بہت بڑی سکرین پر دکھانے کے انتظامات مکمل کرلیئے ہیں جس میں ہالینڈ بھر سے عوام شرکت کریں گے خواتین اور بچوں کے لیئے بھی خطاب سننے کی سہولت ہوگی اس تاریخی اجتماع کو دکھانے کا انتظام دی ہیگ میں منڈیلا پلین پر یونس ایمرے سکول کے سپورٹس ہال میں کیا گیا ہے پروگرام ہالینڈ کے مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوگا۔
صدر منہاج القرآن انٹر نیشنل دی ہیگ چوہدری خالد محمود نے ایک بیان میں کہا کہ آج وقت آگیا ہے پاکستان کے حالات پر فکر مندی اظہار کرنے والے تمام احباب اپنی صبح کی نیند کی قربانی دیں اور پاکستان کی تقدیر بدلنے کا جو منصوبہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری قوم کے سامنے پیش کرنے جا رہے ہیں اسے براہِ راست سنیں اور اس وقت فیصلہ کیا جاسکے کہ ہم نے اپنی سیاست کو بچانا ہے یا کہ ریاست(پاکستان) کو بچانا ہے۔