دین اسلام کی سر بلندی ،عقیدۂ تحفظ ناموس رسالت صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم اور بین المذاہب ہم آہنگی علمائے حقہ کی بدولت ہے : پیر محمد تبسم بشیر
Posted on February 3, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
نارووال(جی پی آئی)بین المذاہب ہم آہنگی خدمات پر معروف عالم دین و مذہبی سکالر ، سینکڑوں مذہبی جماعتوں کے سرپرست اور تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال کو گولڈ میڈل ملنا ہمارے لئے اعزازو فخر اور اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت ہے ۔دین اسلام کی سر بلندی ،عقیدۂ تحفظ ناموس رسالت صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم اور بین المذاہب ہم آہنگی علمائے حقہ کی بدولت ہے ۔نبی کریم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم نے اپنی امت کے علماء کرام پر فخر فرمایا۔
پیر اویسی نے تھوڑی عمر میں مذہبی و روحانی ، تقریری و تحریری گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں ۔قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی اور حکومت عہدیداران کا پیر محمد تبسم بشیر اویسی ، علامہ محمد سرور سلہریا ، چوہدری محمد نواز ضلعی چیئرمین اور محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ کو گولڈ میڈل دینا یقینا حقیقت پسندانہ عمل ہے ۔خصوصاً علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کو حکومت کی طرف سے مذہبی کالم نویس کے حوالے سے بھی اعلیٰ اعزاز دیا جانا چاہئے۔
علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سمیت اُن کی پوری ٹیم کو گولڈ میڈل ملنے پر حضرت پیر سید اظہر الحسن شاہ گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ کلی شریف، ملک محمد طارق اعوان صدر مسلم لیگ (ن) ضلع نارووال، خواجہ محمد ندیم بٹ صدر مرکزی انجمن شہریاں نارووال ،کرنل جاوید صفدر کاہلوں سابق ضلع ناظم نارووال ، منور علی جعفری جنرل سیکرٹری شیعہ سپریم کونسل ضلع نارووال ، محمد سجاد اویسی صدر مرکزی پریس کلب نارووال سمیت ہزاروں افراد نے مبارکباد پیش کی ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ وطن عزیز میں مذاہب و مسالک میں ہم آہنگی کے فروغ کے لئے پہلے سے بڑھ کر خدمات سر انجام دیں گے ۔