پاکستان : (جیو ڈیسک) ذوالفقار علی بھٹو کی تینتیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ لاکھوں جیالے گڑھی خدا بخش پہنچ چکے ہیں اور اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم کی برسی کے موقع پر سندھ اور بلوچستان میں آج عام تعطیل ہے۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا مرکزی جلسہ گڑھی خدابخش میں منعقد کیاگیا ۔ جہاں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
مرکزی جلسے سے پیپلزپارٹی کے رہنماں، وزیراعلی سندھ، منظور وسان اور دیگر نے خطاب کیا۔ بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری ۔۔وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اوروفاقی و صوبائی وزرا سمیت اہم پارٹی رہنماں نے گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔