سندھ اسمبلی کا اجلاس آج قائم مقام اسپیکر شہلارضا کی زیر صدارت ہو گا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں ذوالفقار مرزا کے خلاف تحریک استحقاق شامل ہے۔ ذوالفقار مرزا کے خلاف بدین کے رکن اسمبلی میر بابو ٹالپر نے تحریک جمع کرائی ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈا میں بلدیاتی نظام کا بل شامل نہیں ہے۔ آج کے اجلاس میں محکمہ اوقاف کے بارے میں سوال جواب ہوں گے۔ سندھ اسمبلی کا آخری اجلاس سولہ جولائی کو ہوا تھا جب پیپلزپارٹی نے کمشنری نظام کا بل منظور کرایا تھا اور ایم کیو ایم نے اس بل کی مخالفت کی تھی۔