پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر دفاع چودھری احمد مختار سے پی آئی اے کے چیئرمین کا عہدہ لیکر راؤ قمر سلیمان کو دے دیا گیا ایم ڈی کا چارج بھی ان کے پاس رہے گا۔
راؤ قمر سلیمان کو پی آئی اے کا چیئرمین بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ایم ڈی پی آئی اے کا چارج بھی ان کے پاس رہے گا راؤ قمر سلیمان اس سے پہلے پی آئی اے کے ایم ڈی تھے تاہم انھو ں نے پی آئی اے کے کسی بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ عملی طور پر وہ پی آئی اے کے ایم ڈی کے طور پر فرائض سرانجام نہیں دے رہے تھے انھوں نے وفاقی حکومت سے پی آئی اے کے معاملات درست کرنے کیلیے فری ہینڈ مانگا تھا اور چیئرمین بنانیکا مطالبہ کر رکھا تھا۔