رائس ملز اونرز ایسوسی ایشن 2012 تا2014 تک صدر مہر محمد حبیب بسوی اور چوہدری عرفان اکبر ہو نگے

گجرات (جی پی آئی) رائس ملز اونرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے سال 2012تا سال 2014 کے صدر مہر محمد حبیب بسوی اور جنرل سیکرٹری چوہدری عرفان اکبر ہونگے ، اس بات کا اعلان چیئرمین الیکشن کمیشن چوہدری محمد سلیم نے رائس ملز اونرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے جنرل اجلاس میں رائس ملز اونرز ایسوسی ایشن کے ممبران سے صلاح و مشورہ کے بعد کیا ، انہوںنے کہا کہ چونکہ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کسی بھی ممبر نے کاغذات جمع نہیں کروائے اس لئے آئندہ دو سال کیلئے متفقہ طور پر نئے عہدیداران کا چناؤکیا گیا ہے ۔

نئے عہدیداران کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ صدر مہر محمد حبیب بسوی (حبیب رائس ملز ڈنگہ)، سینئر نائب صدر چوہدری وقار عزیز (ترکھا رائس ملز کنجاہ)، نائب صدر چوہدری صابر حسین چیچی (چیچی رائس ملز ڈنگہ )، نائب صدر حاجی عاشق حسین (الیاس رائس ملز منگوال)، نائب صدر ملک یاسر شریف (البرکت رائس ملز ڈنگہ )، نائب صدر چوہدری غلام محمد (انجینئرز رائس ملز کنجاہ )، جنرل سیکرٹری چوہدری عرفان اکبر (کاس رائس ملز منگوال)،فنانس سیکرٹری چوہدری قیصر محمود وڑائچ (سردار رائس ملز کیرانوالہ)، جائنٹ سیکرٹری سید محمد طاہر (سادات رائس ملز کیرانوالہ)، سیکرٹری اطلاعات شعیب احمد ساہی (اتحاد رائس ملز منگوال )ہونگے ، جنرل اجلاس میں سید خادم حسین شاہ ، غلام رسول شارق ، سید امام شاہ ، حاجی احمد خاں ، شیخ نصیر احمد ، آصف پرویز اور میاں عمران منیر نے خطاب کیا ، اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممبران میں چوہدری عظمت ، سید وسیم شاہ ، حاجی علی حسن ، چوہدری محمد وسیم کمبوہ ، ٹھیکیدار منظور حسین ۔

محمد افضل ، سیٹھ اشرف ، چوہدری عبید اللہ ، بشیر احمد کنگ ، ٹھیکیدار ظفر اقبال ، حاجی مختار حسین ، میاں محمد اعظم ، مبشر احمد ، سید محمد طاہر ، شعیب احمد ساہی ، ریاست علی ، حاجی محمد اسلم ، حاجی محمد شریف بسی والے ، نعیم اسلم بھٹی ، بلال نصیر ، چوہدری غلام احمد ، چوہدری ساجد محمود شامل تھے ، رائس ملز اونرز ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے اتفاق رائے سے منتخب ہونے والے تمام عہدیداروں کو مبارک باد دی اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ، اجلاس کے اختتام پر سابق صدر غلام رسول شارق کی طرف سے تمام ممبران کے اعزاز میں پر تکلف عصرانہ بھی دیا گیا ، رائس ملز اونرز ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے چیئرمین الیکشن کمیشن چوہدری محمد سلیم ، سیکرٹری میاں عمران منیر و اراکین الیکشن کمیشن کا تمام معاملات خوش اسلوبی سے سرانجام دینے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارک باد بھی دی ۔