لاہور (جیوڈیسک) رائے ونڈ مرکز لاہور میں تین روز سے جاری سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج اختتام پذیر ہوگیا۔تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج خصوصی دعا سے اختتام پذیر ہوگیا ۔ رائے ونڈ میں گزشتہ تین روز سے جاری اجتماع میں دنیا بھر سے علمائے کرام اور لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی ۔
علما نے اپنے خطبات میں لوگوں کو اللہ سے اپنے تعلق کو جوڑنے اور باہم بھائی چارے کا درس دیا ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کییگئے تھے ۔ اجتماع کے اختتام پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کی طرف سے خصوصی طور پر ٹریفک پلان بھی تر تیب دیا گیا ہے ۔