رابطہ کمیٹی جلد عوامی ریفرنڈم کرائے، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

ایم کیو ایم (جیوڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو جلد سے جلد عوامی ریفرنڈم کر انے اور ہر صوبے میں ٹیم بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ریفرنڈم میں عوام سے رائے لی جائے کہ وہ قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں یا انتہا پسندوں کا۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم پورے ملک میں ایک ہی دن کرایا جائے۔ ووٹوں کی گنتی سابق ججوں یا سینئروکلا یا معززین شہرکی نگرانی میں کی جائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ملکی سیاست اور بین الاقوامی سطح پر تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، ملک نازک دورسے گزر رہا ہے،عوام کسی دبا یا خوف کے بغیر ریفرنڈم میں حصہ لیں اور اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔