1946 تاریخ پیداءش 2005 تاریخ وفات وجھ شھرت مشہور سیاستدان برطانیہ کے سابق سیکریٹری خارجہ لیبر پارٹی کے ممبر کی حیثیت سے برطانوی پارلیمنٹ میں ان کا کردار تین دہائیوں پر محیط ہے۔ اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے رابن کک کے سیاسی کیرئیر کی ابتدا انیس سو چوہتر میں ہوئی جب انہوں نے ایڈنبرا کے حلقہ سے انتخاب جیتا۔
انیس سو اٹھاون میں ان کی ازواجی زندگی میں اس وقت دراڑ پڑی جب انہوں نے اقرار کیا کہ ان کے اپنی سیکریٹری کے ساتھ تعلقات ہیں اور ان کے سیاسی کیئریر پر بھی اثر پڑا۔ وہ انیس سو ستانوے سے دوہزار ایک تک برطانیہ کے وزیرخارجہ رہے۔
بحیثیت وزیرخارجہ انہوں نے کوسو اور سیرا لیون جیسے کئی بین الاقوامی مسائل پر برطانوی مقف بڑی خوبی سے واضح کیا۔ دوہزار تین میں برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر کی عراق جنگ پالیسیوں سے اختلافات کرتے ہوئے پارلیمنٹ سے استعفی دے دیا۔
رابن کک نے عراق جنگ میں برطانوی شمولیت پر کبھی وزیراعظم کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کیا اور پارلیمنٹ میں ایوان نمائندگان کے رہنما کی حیثیت سے استعفعی دیا۔
ایک منہ پھٹ سیاسی رہمنا کی حیثیت سے جانے جانے والے رابن کک اپنی آخری سانس تک پارلیمنٹ کی پچھلی بینچوں پر بیٹھ کر لیبر حکومت کی خارجی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔
اگرچہ رابن کے مختلف معاملات پر وزاعظم ٹونی بلیئرسے اختلافات تھے مگر وہ تاعمر لیبر پارٹی کے وفادار رہے۔ سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ رابن گھڑ سواری، سائیکلنگ اور پہاڑی علاقے میں سیر کےشوقین تھے۔