راجن پور میں کوٹلہ احمد کے مقام پر پسند کی شادی کے تنازع پر دو بچیوں سلمی اور رقیہ کو ونی کر دیا گیا۔پولیس نے کاروائی کرتے ہو ئے نکاح خواں سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ راجن پور میں پسند کی شادی جرم بن گئی جس کی سزا ملی لڑکے کی دو معصوم بھتیجیوں کو کوٹلہ احمد کے غلام مصطفی نے سبرینہ نامی لڑکی سے ڈیرہ غازی خان میں پسند کی شادی کی جس پر لڑکے کی دو کمسن بھتیجیوں پر قیامت ٹوٹ گئی۔
گیارہ سالہ سلمی اور پانچ سالہ رقیہ کو ونی کر دیا گیا۔بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ رات گئے مسلح افراد گھر میں داخل ہو ئے اور سلمی کا نکاح پڑھا کرلے گئے۔ راجن پور پولیس نے کاروائی کر تے ہو ئے نکاح خواں سمیت چھ ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
سلمی اور رقیہ کی ماں بیٹیوں کی بازیابی کیلئے دھائیاں دے رہی ہے۔ قریبی رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ غلام مصطفی اور سبرینہ نے کورٹ میرج کی جس کی کمسن بچیوں کو سزا دی جا رہی ہے۔
متاثرہ خاندان انصاف کے لئے ضلع کچہری بھی گیا اورانہوں نے وزیراعلی پنجاب سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔