راجن پور کی خبریں 30.01.2013

جرائم پر قابو پانے اور علاقے میں امن قائم کرنے میں بھر پور کردار ادا کرنے کی کوشش کرون گا عبدالغفار برمانی یور دیگر نے کیا

راجن پور (حنیف بلوچ سے)جرائم پر قابو پانے اور علاقے میں امن قائم کرنے میں بھر پور کردار ادا کرنے کی کوشش کرون گا ،امید رکھتا ہوں کہ میری تعیناتی سے لوگ استفادہ حاصل کریں گے ،میڈیا کا تعاون جاری رہا تو علاقہ امن کا گہوارہ بناکر دم لونگا میری پہلی کوشش یہ ہوگی کی اپنے تجربے سے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے شکنجے میں دبوچ لوںاور چٹی دلالوں سے خود کو دور رکھوں ان خیالات کا اظہار ایس ایچ پرویز اخر احمد انی نے ایڈشنل ایس ایچ او عبدالغفار برمانی اور سب انسپکٹر محمد ایوب خان کے ہمراہ ہیلپ لائن میڈیا سینٹرکے آئے ہوئے صحافتی وفد سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوا کرتی ہے کہ مظولوموںکی داد رسی ہماری اولین ترجیحات میںشامل ہے ہم نے ہمیشہ مظلوموں کی خیر خواہی کو زیادہ ترجیح دی انہوں نے کہا کہ میرا تجربہ کہتاہے کہ پولیس اگر صحیح معنوں میں اپنی ڈیوٹی  ایمانداری سے انجام دے تو علاقے میں امن و امان قائم ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او میرٹ پسند آفیسر ہیں انکی قیادت میں ہم علاقے میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے حالیہ چوری ڈکیتی کی لہر کا قلعہ قمعہ ہمارا مشن ہے انشاء اللہ شہر فرید امن کا گہوارہ بن جائیگا۔اس موقع پرصحافیوں میں اے ڈی عامرچئیرمین ہیلپ لائن میڈیا سینٹر، محمد حسین وائس چئیرمین جبکہ صدر حنیف بلوچ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیلپ لائن میڈیا سینٹر کے قیام سے نچلے طبقے کے مظلوموں کی آواز حکام ِبالا تک پہنچانے کا آسان ذریعہ ہے                                                                                                                                       راجن پور (حنیف بلوچ سے) ہیلپ لائن میڈیا سینٹر کے قیام سے نچلے طبقے کے مظلوموں کی آواز حکام ِبالا تک پہنچانے کا آسان ذریعہ ہے ، سچی صحافت ْاور جرات مندانہ اقدام سے زرد صحافت کو دیوار سے لگادیا ۔ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی راہنمامحمد عبید
درانی نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اے ڈی عامر نے یہاں کے غیور صحافیوں کو متحد کرکے یہاں کی مظلوم عوام کو جو پلیٹ فارم دیا اس کے ذریعے بڑے سے بڑے طرم خان کے خلاف بھی نوکیلہ قلم ننگی تلوار بن جاتا  ہے جبکہ مظلوموں کی دا درسی اور ان کے مسائل حکام بالا تک پہن چانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر اے ڈی عامر ،محمد حسین گوپانگ اور حنیف بلوچ کی جرات مندانہ صحافت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف تین اداروں کی ہی بدولت قائم ہے ورنہ ہمارے بدکار حکمراںاسے کب کا بیچ کھاتے ان میں فوج ،عدلیہ اور صحافت ہے اگر یہ تینوں ادارے صحیح کام نہ کرتے تو ملک پاکستان کی داستاں کب کی نہ ملتی داستانوں میں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صادقیہ فائونڈیشن اور نیشنل مشائخ کونسل کے زیر اہتمام بروز جمعہ کو روجھان شہر میں ایک عظیم الشان  میلادالنبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کیا جائیگا
راجن پور (حنیف بلوچ سے) صادقیہ فائونڈیشن اور نیشنل مشائخ کونسل کے زیر اہتمام بروز جمعہ کو روجھان شہر میں ایک عظیم الشان  میلادالنبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم  کانفرنس منعقد کیا جائیگا جس میں خصوصی خطاب خواجہ غلام قطب الدین فریدیاور صاحبزادہ سید عاشق رسول بخاری کریں گے ۔تفصیل کے مطابق صادقیہ فائونڈیشن کے سیکرٹری نشرو اشاعت نے صحافیوں کو بتایا کہ روجھا ن شہر میں جمعہ کے دن ایک بہت بڑا میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم  کانفرنس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں صادقیہ فائونڈیشن اور نیشنل  علما ء مشائخ کونسل حصہ لے رہی ہے اس میں آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم  کی سیرت پرعلماء کرام خوبصور ت خطاب کریں گے اور نعت خوان اپنے خوبصورت کلام سے دلوں کو منور کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحافت بطور عباد ت ہی ہمارا مشن ہے، جہاں ہمارا قلم ظالموں ،درندوں اور کرپٹ طبقہ کے خلاف ننگی تلوار ثابت ہورہا ہے
راجن پور (حنیف بلوچ سے)صحافت بطور عباد ت ہی ہمارا مشن ہے،جہاں ہمارا قلم ظالموں ،درندوں اور کرپٹ طبقہ کے خلاف ننگی تلوار ثابت ہورہا ہے وہاں غریب ،مساکین اور غرباء کی بحالی کے لئے مسیحابن چکا ہے نیشنل اورانٹر نیشنل این جی اوز کے تعاون سے ہم نے انتہائی کم آمدنی والے اور غرباء مساکین کوسپورٹ بھی کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ہیلپ لائن میڈیا سینٹر کے چئیر مین اے ڈی عامر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ھماری پوری ٹیم جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر حق و سچ کا ساتھ دے رہی ہے جب کے علاقے کی بحالی پر کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے  رود کوہی کے بدترین سیلاب  کے موقع پر فلڈ ریلیف کیمپ لگا کرلنڈی سیدان کے متاثرین کے لئے کثیر تعداد میں خشک راشن اکٹھا کر کے سیلاب میں تباہ حال بھائیوں کی امداد کی ابتک 600 ڈیمولیٹرینیں بنوا کر دیں،چندما ہ قبل 20 کلوگرام اعلےٰ کوالٹی کے چاولوںکے تھیلے تقسیم کرائے ماڈل ولیج تعمیر کرا کر دئے اور اس وقت بھی ہیلپ لائن میڈیا سینٹر انسانی خدمت کے جذبے سے سرشارہوکر 100 سے زائد ہینڈ پمپ بنوا کر دیئے جا رہے ہیں ہم نے یونین کونسل مرغائی،بروس آباد اور یونین کونسل مٹھن کوٹ میں اس پروجیکٹ کے تحت کام کر رہے ہیںاس کے علاوہ پانچ ڈیپ ویل بڑے ہینڈ پمپ بھی لگائے جائیں گے ۔انشا ء اللہ فروری کے مہینے میں ہم ایک  مزدورنوجوان کی آنکھوں کا آپریشن کرائیں گے جس میں ہمارے بہت سے دوست بھی اس نیک مشن میں تعاون کر رہے ہیں جن کے ہم بے حد مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافت صرف لکھنے کا نام ہی نہیں بلکہ ایک سچے صحافی کے لئے اپنے اردگرد کے مظلوم اور پسے ھوئے طبقہ کی خدمت کرنے کا نام بھی ہے۔ہیلپ لائن پر انگلیاں اٹھانے والوں سے میں کہتا ہوں کہ انہوںنے ان دو سالوں میں سوائے اچھاکام کرنے والوں پر تنقید کے اب تک کیا کِیاہے ۔اے ڈی عامر نے کہا کہ میری اور ہیلپ لائن میڈیا سینٹر کی کامیابی کے پیچھے وائس چئیرمین محمد حسین گوپانگ،صدر حنیف بلوچ کابہت بڑا ہاتھ ہے اس کے علاوہ ہمارے ساتھ تعاون میں
محمد بلال،اللہ وسایا،محمد حسن چانڈیہ اور دیگر بہت سارے دوستوں کے تعاون کے بے حد شکرگزار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔