رافیل نڈال مونٹی کارلو ماسٹرز میں اعزاز کا دفاع کرنے کو تیار

nadal

nadal

مونٹی کارلو: (جیو ڈیسک) سابق عالمی نمبر ایک ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ رافیل نڈال نے گزشتہ روز مونٹی کارلو ماسٹرز میں شرکت کا اعلان کیا ۔ گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد نڈال فتح کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔

رافیل نڈال کو مسلسل سات مرتبہ میگا ایونٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بائی حاصل ہونے کے باعث وہ براہ راست دوسرے راؤنڈ سے ایونٹ کا آغاز کریں گے۔ ان کا ہمیشہ سے خواب رہا ہے کہ وہ مونٹی کارلو ماسٹرز میں حصہ لیں۔ ٹورنامنٹ میں صف اول کے کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔فرنچ اوپن کی تیاری کیلئے یہ ٹورنامنٹ مددگار ثابت ہوگا۔