راملہ : فلسطینی صدر محمود عباس نے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے حصول اور اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے عوام سے پر امن جدوجہد کی اپیل کر دی ہے۔ راملہ میں پی ایل او کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ ایک اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی جدوجہد جاری رہے گی۔ محمود عباس فلسطینی عوام پر زور دیا کہ اگر وہ اس مقصد کے حصول کیلے سنجیدہ ہیں تو انہیں پرامن اور غیر مسلح جدوجہد جاری رکھنی ہو گی۔