راولپنڈی میں ملزمان کی پانچ سالہ بچی سے زیادتی

rawalpindi

rawalpindi

راولپنڈی میں غریب محنت کش قوت سماعت اور گویائی سے محروم والدین کی پانچ سالہ معصوم بچی کو اغوا کے بعد نامعلوم سفاک ملزمان زیادتی کا نشانہ بناکرفرار ہو گئے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کے والدین کے پاس بچی کو طبی امداد دلوانے کے لئے سرکاری اسپتال لے جانے کے لئے بھی پیسے نہیں تھے اہل محلہ نے چندہ جمع کرکے بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا۔ مقامی تھانہ آر اے بازار پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
زیادتی کا نشانہ بننے والی پانچ سالہ معصوم بچی کے والد، والدہ اور ایک کم سن بھائی قوت سماعت اور گویائی سے محروم ہیں۔ پڑوسیوں نے اےآر وائی نیوز کو بتایا کہ یہ واقعہ تھانہ آر اے کے علاقے غازی آباد میں پیش آیا۔ نامعلوم ملزمان نے بچی کو گھر کے باہر اس وقت اغوا کیا جب وہ مٹی کے کھلونوں سیکھیل رہی تھی۔
زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے پھینک کر فرار ہوگئے۔ حکومت پنجاب نے واقعے کا سخت نوٹس لیا۔