راولپنڈی کے علاقے تھانہ وارث خان کی حدود لڑکی سے پولیس اہلکاروں کی زیادتی کی کوشش کی جس پر لڑکی نے بلیڈ سے خود کو زخمی کر لیا۔ لڑکی کے اہلخانہ کا کہنا تھا چھ پولیس والے گھر میں داخل ہو ئے اور ثنا کو زیاتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ لڑکی نے خوفزدہ ہوکرخودکشی کی کوشش کی۔ والدہ نے بتایا کہ پولیس نے اسپتال سے بیٹی کو ڈسچارج بھی کروا دیا۔ دوسری جانب پولیس کامقف ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا اور شراب بھی برآمد کی گئی۔ گھنانے کاروبار میں ملوث متعلقہ خاندان کارروائی سے بچنے کیلیے ڈرامہ کررہی ہے۔ کوریج کے دوران صحافیوں پر تشدد کی بھی اطلاعات ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔