رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

Supreme Court

Supreme Court

رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے استدعا کی ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ پیپلز پارٹی کے حریف ہیں اور مسلم لیگ ن کے خلاف اہم مقدمات منظم انداز میں موخر کر رہے ہیں۔

شاہد اورکزئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ رجسٹرار اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے جانبدارانہ رویہ اختیار کررہے ہیں۔ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو اختیارات کے استعمال سے فوری روک دیا جائے۔