وزیر داخلہ رحمان ملک اومان کے ایک روزہ دورے پر مسقط پہنچ گئے ہیں۔ مسقط پہنچنے پر اومان کے نائب وزیر داخلہ سید محمد بن سلطان اور دیگر اعلی حکام نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران اومان کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، اومان میں پاکستانی افردی قوت کی کھپت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کریں گے۔ مسقط پہنچنے پر وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اومان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مستقبل میں دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا۔