اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں عدالت عظمی کا تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا۔
سٹیل ملز کیس میں عدالتی حکم کے باوجود تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے پر رحمان ملک کو توہین عدالت کیس کی سامنا ہے۔ رینٹل پاور کیس کی سماعت بھی اج سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے۔ عدالت عظمی میں آج لال مسجد آپریشن کیس کی سماعت بھی ہوگی۔