رحیم یار خان (جیوڈیسک) پنجاب پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کچے کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن میں 100 سے زائد دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور امکان ہے کہ کچے کے علاقے میں مزید دہشت گرد موجود ہو سکتے ہیں۔
ترجمان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 1600 پولیس اہلکار، ایلیٹ کمانڈوز اور رینجرز حصہ لے رہے ہیں۔ پولیس اور رینجرز کو اس آپریشن میں پاک فوج کا بھرپور تعاون بھی حاصل ہے۔ آپریشن کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ساتھ ملحقہ بارڈر کی سخت ناکہ بندی کی جا رہی ہے۔