پاکستان(جیوڈیسک)رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران بینکوں نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھا۔ آمدنی میں مزید اضافہ ہوا۔
جنوری سے جون تک پانچ بڑے بینکوں کی آمدنی میں سترہ فیصد کا اضافہ ہوا۔ بی ایم اے کیپیٹل کی رپورٹ کے مطابق غیر سودی آمدنی میں پچیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی اور کھاتوں پر منافع کی کم از کم شرح چھ فیصد کردی گء ہے۔ جس کی وجہ سے دیئے گئے کھاتوں پر دیئے گئے اور قرضوں پر لئے جانے منافع میں فرق بھی کم ہوگا۔