پاکستان : (جیو ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے پاکستان میں جاری توانائی کے بحران اور سیلاب سے متاثرہ کپاس کی فصل کے باعث رواں مالی سال پاکستان میں ترقی کی شرح تین عشاریہ چھ فیصد اور اگلے سال چار فیصد رہے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق توانائی کے بحران اور سرمایہ کاری میں نمایاں کمی کے باعث صنعتی شعبے کافی متاثر ہوئے لیکن لائیو اسٹاک کی اچھی کارکردگی کے علاوہ گندم، گنے اور دیگر فصلوں میں اضافے نے معیشت پر مثبت اثر ڈالا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح بارہ فیصد اور آئندہ سال دو فیصد کمی کے بعد دس فیصد ہوجائے گی۔ جاری کھاتوں میں خسارے کی شرح رواں سال منفی ایک عشاریہ نو فیصد اور آئندہ برس منفی ایک عشاریہ آٹھ فیصد رہے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے رواں سال محصولات میں اضافے کا رحجان برقرار ہے۔ اس کے باوجود معیشت میں ٹیکسوں کا تناسب دس فیصد سے نیچے چلاگیا ہے۔