روایتی سیاستدان ملک و قوم سے کھلواڑ کررہے ہیں ، گجراتی سرکار
Posted on February 5, 2013 By Zain Webmaster کراچی
کراچی ( پ ر ) ملک وقوم کو سیاستدانوں اور حکمرانوں کی منافقت و مفادپرستی اور عوام کے ساتھ کئے جانے والے کھلواڑ سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن اپنا آئینی فریضہ دیانتداری سے ادا کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ، انتخابات میں حصہ لینے کی خواہشمند تمام سیاسی جماعتوں سے انتخابی منشور طلب کرے اور اسے الیکشن کمیشن و عدلیہ میں بطور ریکارڈ رکھا جائے اور جب کوئی سیاسی جماعت یا سیاسی اتحاد اقتدار میں آکر حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے تو عدلیہ اپنا فریضہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنے انتخابی منشور پر عملدرآمد کا پابند بنائے اور انتخابی منشور پر عملدرآمد نہ کرنے والے حکمرانوں کو نا اہل قرار دیا جائے۔
گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے کہا کہ الیکشن کمیشن و عدلیہ کی جانب سے عوامی مفادات کا تحفظ اور انتخابی منشور پر عملدرآمد کی ضمانت کی روایت ہی ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتی ہے۔