ماسکو روس ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، سینٹ پیٹرز برگ اور لینن گراڈ میں شدید برفباری سے نظام زندگی معطل ہو گیا۔ایک ہفتے کے وقفے کے بعد پھر سے برفباری شروع ہو گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات کو شروع ہونے والی برفباری اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
برفباری کے ساتھ تیز ہوا نے موسم کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔ لینن گراڈ کے نواحی علاقے پسکوف اوبلاسٹ میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے برفباری جاری ہے۔ ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں۔ گزشتہ ہفتے دارالحکومت ماسکو میں ریکارڈ برفباری ہوئی تھی۔