روس و کینیڈا (جیوڈیسک) موسم سرما کی آ مد کے ساتھ ہی روس اورکینیڈا میں برف باری کا سلسلہ ہو گیا شروع۔کہیں تو لوگ مزے اڑا رہے ہیں قدرت کی سفید چادر کا تو کہیں اسی ٹھنڈی ٹھار برف باری نے کر دیا ہے لوگوں کو پریشان۔
سردی آ ئی اور اپنے سنگ یورپ بھر کے لئے لے آ ئی پیغام برف باری کا۔۔۔کینیڈا میں لوگ برف باری سے ہو ئے اتنے خوش کہ پہاڑی علاقوں میں اڑائی جانے لگیں پتنگیں، لوگ برف سے ڈھکے میدانی علاقوں میں اڑارہے ہیں بڑی بڑی سی پتنگیں ،ہورہاہے انجوائے برف باری سے اور کر رہے ہیں مقابلہ پتنگ بازی کا۔سرد ہواں سے دوش پر کس کی پتنگ جاتی ہے سب سے زیادہ اونچائی پر۔
برفباری کہیں بنی رحمت تو کہیں زحمت۔ روس کے شہر سینٹ پیٹر برگ میں تیز ہواں کے سنگ برف باری کا سلسلہ پانچ میٹرفی سیکنڈ کے ساتھ ہے جاری۔شدید برف باری سے عوام ہوگئے پریشان کیو نکہ بجلی ہوگئی غائب وہ بھی ایک دو گھنٹے نہیں بلکہ پو رے دو دن کے لئے جس نے متاثر کیا بارہ ہزار رہائشی گھروں کو۔