ماسکو(جیوڈیسک)روس کی ماہی گیر کشتی جاپان کے سمندر میں ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔جاپان کے سمندر میں ایک روسی ماہی گیر کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک جبکہ عملے کے متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق روسی ایمرجنسی سروسز کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی ماہی گیر کشتی جاپان کے سمندر میں ڈوبی ہے جس کے نتیجے میں تیرہ روسی اور سات انڈونیشیائی عملہ کے افراد لاپتہ ہوگئے تاہم ریسکیو عملے نے دس افراد کو زندہ بچا لیا ہے دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے فضائی اور سمندری تلاش شروع کر دی گئی ہے۔