روس: (جیو ڈیسک) کے صدر ولادی میر پیوٹن شنگھائی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق روسی صدر اپنے چینی ہم منصب ہوجن تا سے ملاقات کریں گے اور روس اور چین کے درمیان متعدد سرکاری اور کاروباری معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ شنگھائی کانفرنس میں علاقائی تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں بڑھتے ہوئے غیر ملکی دبا سمیت دیگر اہم امور پر بات کی جائے گی۔