مرمانسک (جیوڈیسک)ماسکو روس کے شہر مرمانسکMurmansk میں نئے سال کے چوتھے دن سورج نے پہلی جھلک دکھا ئی ، اس خوبصورت منظر دیکھنے، سخت سردی کے باوجود، شہری گھروں سے نکل آئے۔ روس کے شہر Murmansk میں شہری اس وقت بہت پرجوش ہو گئے جب ایک ہفتے بعد ان کو سورج کی شکل نظر آئی۔
اس شہر میں ایک ہفتے سے مسلسل برف باری اور دھند کی وجہ سیاہ اندھیرا چھایا ہوا تھا، یہ صورتحال پولر نائٹ polar night یا قطبی رات کہلاتی ہے، جس کے دوران سورج نظر نہیں آتا۔ نئے سال کی آمد پر بھی شہری سورج کو خوش آمدید نہیں کہ پائے تھے۔
کل دوپہر میں سورج کی کرنوں نے نئے سال کی روشنی بکھیری تو سرد موسم کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگ گھروں سے نکل آئے اور خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہوئے۔ شمال مغربی روس کے اس شہر میں ہر سال 40 سے زائد پولر نائیٹ polar night ہوتی ہیں۔