ماسکو (جیوڈیسک)پاکستان کا دورہ ملتوی کرنے کے بعد اب روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ترکی کا دورہ بھی ملتوی کر دیا ہے۔ روسی صدر نے پندرہ اکتوبر کو ترکی کا دورہ کرنا تھا۔
ماسکو میں روسی صدر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ صدر کا دورہ ترکی ملتوی کیا جا رہا ہے۔ تاہم انہوں نے دورے کے التوا کی وجوہات بتانے سے گریز کرتے ہو ئے کہا کہ دورے کی آئندہ تاریخ کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ ترکی اور شام کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی میں روس شام کے بارے میں نرم گوشہ رکھتا ہے اور غالبا اسی وجہ سے روسی صدر کا دورہ ملتو ی کیا گیا ہے۔