انڈونیشیا: (جیو ڈیسک) انڈونیشیا میں امدادی ٹیم نے تباہ ہونے والے روسی طیارے کے ملبے سے متعدد لاشوں کو تلاش کرلیا ہے تاہم بدقسمتی سے اب تک کسی شخص کے زندہ ملنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
روس کا یہ جدید ترین سپر جیٹ مسافر طیارہ اپنی آزمائشی پرواز کے دوران 9 مئی کو انڈونیشیا کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں 45 مسافر سوار تھے۔ امدادی آپریشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقہ ہونے اور خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلا ت کا سامنا ہے۔
تباہ ہونے والے طیارے سے ملنے والی لاشوں کے ناموں کے اعلان کے موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔