روسی کمپنی ریکٹ بینکسر(آربی) پاکستان میں 15 ملین ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری سے ہیلتھ کیئر اور ہوم کیئرمصنوعات کی تیاری کا نیا کارخانہ قائم کرے گی، آر بی ایشیا، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ سلویٹر کیزون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی نے شارٹ ٹرم فیصلے کی بجائے مارکیٹ کی استعداد کو مدنظر رکھ کر لمبی مدت کی سرمایہ کاری کیلئے منصوبہ بندی کی ہے، اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سلویٹر کیزون نے توقع ظاہر کی کہ 2016 تک ابھرتی ہوئی منڈیوں سے حاصل ہونے والا منافع کمپنی کی مجموعی آمدنی کے 50 فیصد تک پہنچ جائے گا، انہوں نے کہا کہ آر بی پاکستان نے ہیلتھ کیئر اور ہوم کیئرکے شعبوں کیلئے پاکستان میں 12 مصنوعات متعارف کروائی ہیں ، جن کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، کمپنی کی مصنوعات کی طلب میں ہونے والے اضافہ کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی جائے اور نیا کارخانہ لگایا جائے۔