بلدیہ شرقی میں روڈ کارپیٹنگ کی مد میں سڑکوں کی استرکاری کا کام تیزی سے جاری

DMC EAST

DMC EAST

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ سڑکوں کی استرکاری کی مد سے ہونے والے کاموں سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف ہیں، وسائل کم صحیح مگر عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹینڈنگ انجنئیرطارق مغل، ایکس ای این ایم اینڈ ای مبین شیخ، ایکس ای این بی اینڈ آر توقیر عباس و دیگر افسران کے ہمراہ کراچی ایڈمن سوسائٹی، منظور کالونی، پی ای سی ایچ ایس، سندھی مسلم سوسائٹی ودیگر ملحقہ علاقوں میں سڑکوں کی استرکاری کے کام کے معائینے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ الحمداللّہ مختلف سطح پریہ بات تسلیم کی جارہی ہے کہ بلدیہ شرقی ترقیاتی کاموں کے لحاظ سے آگے ہے حالیہ جاری پی ایس ایل میچز کیلئے بلدیہ شرقی نے بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے جو کام سر انجام دئیے ہیں اس سے اسٹیڈیم روڈ وملحقہ شاہراہوں کی خوبصورتی کو سراہا گیا ہے اسی طرح کوشاں ہیں کہ جتنا بھی ممکن ہو سڑکوں کی تعمیرومرمت کے کام سر انجام دیکر شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

بجٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے امور سر انجام دے رہے ہیں، انہوں نے اسٹریٹ لائٹس کے حوالے سے بھی مذکورہ یوسیز میں صورتحال کا معائینہ کیا اور روشنی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایات کیں انہوں نے کہا کہ بہتر خدمات کی فراہمی ترجیح ہے جو پیسہ جس مد کیلئے وہیں استعمال میں لایا جا رہا ہے روڈ کٹنگ کی مد میں جو پیسہ وصول کیا گیا اس کو بھی اسی مد میں استعمال میں لایا گیا ہے، بلدیہ شرقی میں خدمات کی فراہمی کے دوران بلاوجہ تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس کی اسلئے پرواہ نہیں کرتے کہ ہمارا مقصد ضلع شرقی کے مکینوں کو سہولیات پہنچانا ہے اس موقع پر انکے ہمراہ یوسی 7 کے چئیرمین مستجاب انور ودیگر بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ بلدیہ شرقی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔